بالی ووڈ اداکار سونو سُود درزی بن گئے


سونو سود نے یہ مزاحیہ ویڈیو کیوں شیئر کی اور کیا واقعی انہوں نے درزی کا کام شروع کردیا ہے اس بارے میں انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی فوٹوفائل

سونو سود نے یہ مزاحیہ ویڈیو کیوں شیئر کی اور کیا واقعی انہوں نے درزی کا کام شروع کردیا ہے اس بارے میں انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کپڑے سلائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سونو سود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ درزی بنے ہوئے کپڑے سلائی کررہے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اپنی دوکان کا نام بھی بتایا ’’سونو سود ٹیلر شاپ‘‘۔ یہاں مفت سروس فراہم کی جاتی ہے۔ ہاں اس کی کوئی گارنٹی نہیں کہ پتلون کی جگہ شارٹ پینٹ بن جائے۔

سونو سود نے یہ مزاحیہ ویڈیو کیوں شیئر کی اور کیا واقعی انہوں نے درزی کا کام شروع کردیا ہے۔ اس بارے میں انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیو پر زیادہ تر مزاحیہ ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسا محنتی آدمی نہیں دیکھا آپ کی دوسروں کی مدد کرنے والی نیچر سے میں بہت متاثر ہوں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *