بلٹ ٹرین نے تیز رفتاری کا ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا –


ٹوکیو: جدید ترین بلٹ ٹرین شنکانسین نے 380 کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے کا آزمائشی سفر کامیابی سے طے کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جاپان کی جدید ترین بلٹ ٹرین کی تیز رفتاری کا تجربہ کرایا گیا، وہ 380 کلومیٹر فی گھنٹہ کی انتہائی تیز رفتار آزمائشی ٹرین میں سوار ہوئے، یہ رفتار موجودہ ٹرینوں کے مقابلے میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ زائد ہے۔

میڈیا نمائندوں کا الفا ایکس ٹرین پر سوار ہونے کا یہ پہلا موقع تھا، آزمائش کے دوران تیز رفتار ٹرین اتنے ہموار انداز میں دوڑ رہی تھی کہ میز پر رکھی ہوئی پلاسٹک کی بوتل بمشکل ہی ہل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  جاپان میں دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف

ہوا کی مزاحمت کو کم کرنے کے لیے اس کا مخصوص اگلا حصہ اب تک کی ٹرینوں سے زیادہ لمبا ہے، اس کے علاوہ جھٹکوں اور ارتعاش کو کم کرنے کے لیے یہ ٹرین نئے سسپنشن نظام سے لیس ہے۔Japan launches new Shinkansen bullet train | CNN Travelمقامی میڈیا کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کا ارادہ ہے کہ اپریل 2030ء سے ٹرین کا عملی استعمال شروع کر دیا جائے۔

خیال رہے جاپان وہ ملک ہے جس نے 1964 کے ٹوکیو اولمپکس کے موقع پر دنیا کی پہلی بلٹ ٹرین فلیٹ کو متعارف کرایا تھا اور پھر تیز ٹرینیں اس ملک کی اقتصادی ترقی کی علامت بن گئیں۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *