بھارتی اداکار کو اپنے والد کیساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا


ویڈیو میں کرن ویر بوہرا نے ٹوٹے ہوئے ہیڈ فون کا الزام والد پر عائد کرتے ہیں

ویڈیو میں کرن ویر بوہرا نے ٹوٹے ہوئے ہیڈ فون کا الزام والد پر عائد کرتے ہیں

ممبئی: بھارتی اداکار کرن ویر بوہرا کو اپنے والد کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارت کے نامور فوٹوگرافر نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں مشہور ٹی وی اداکار کرن ویر بوہرا نے اپنے والد کے ساتھ ایک مذاق کرنے کی کوشش کی لیکن والد نے فوراً سے اپنے بیٹے کو تھپڑ رسید کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار پہلے کیمرے کے سامنے اپنا ٹوٹا ہوا ہیڈفون دکھاتے ہوئے کہتے ہیں ’’پاپا پر الزام لگاتا ہوں کہ یہ آپ نے توڑا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں، بہت مزہ آنے والا ہے۔

لیکن جیسے ہی وہ کمیرہ لے کر اپنے والد کے پاس جاتے ہیں جو ایک کرسی پر بیٹھے ہوتے ہیں، ان سے کہتے ہیں پاپا یہ آپ نے کیا کردیا جس پر والد نے کہا نہیں یہ میں نے نہیں توڑا جس پر کرن اپنا لہجہ تبدیل کرکے غصے والے انداز میں کہتا ہے ’’پاپا یہ مت کہیں کہ یہ آپ نے نہیں کیا، آخری بار آپ نے یہ ہیڈفون استعمال کیا تھا تو توڑا بھی آپ نے ہے جس پر والد اسے زور دار تھپڑ رسید کرتا ہے۔

کرن ویر بوہرا یہ کہہ کر واپس ہوجاتا ہے ’’یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کرن ویر بوہرا درجنوں کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جب کہ وہ فلم ’قسمت کنیکشن‘، ’ہمیں تم سے پیار کتنا‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *