دوسرے ون ڈے کیلیے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر


زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے جب کہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دے رہے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عابد علی، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسی خان شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ کل بروز اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *