زمبابوے کی 4 وکٹیں 120 رنز پر گر گئیں –


راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کی 4 وکٹیں 120 رنز پر گر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ 18 رنز پرگرگئی، زمبابوے کے کپتان چی بھابھا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انھیں حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان نے کیچ کیا۔

زمبابوے کی پاکستان کے خلاف دوسری وکٹ 27 رنز پر گری، فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے ڈیبیو پر پہلی وکٹ حاصل کر لی، کریگ اِرون 3 رنز بنا کر محمد موسیٰ کا نشانہ بنے۔  زمبابوے کی تیسری وکٹ 59 رنز پر گری، بریان چیری 25 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 120 رنز پر گری، برینڈن ٹیلر 36 رنز بنا کر افتخار کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ امام الحق نے لیا۔

قبل ازیں، پاک  زمبابوے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو اس وقت پاکستانی بولنگ اٹیک کے آگے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے، پاکستان آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر سکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین حیدر علی اور فاسٹ بولر موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی ایک روزہ میچ میں آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 26 رنز سے شکست

دوسری طرف مہمان ٹیم کی فائنل الیون برقرار ہے، زمبابوے ٹیم کے کپتان چمو چھبابا نے کہا کہ انھوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، یہ کوشش بھی کریں گے کہ پہلے میچ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

پاکستانی اسکواڈ

زمبابوے ٹیم

بریان چری، چمو چھبابا (کپتان)، کریگ اِرون، برنڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، سین ولیمز، ویزلے مدھیور، سکندر رضا، ٹنڈائی چسورو، کارل ممبا، رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ مضربانی

 

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *