سونے کی قیمت میں پھر اضافہ


کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 94 ہزار 864روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 1806ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام پر 100 انڈیکس 223 پوائنٹس کمی سے 40807 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر13 ارب روپے مالیت کے 39.69 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

انٹربینک: ڈالر

انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوا۔فاریکس مارکیٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 159.27 سے بڑھ کر 159.46 روپے پر بند ہوا۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *