سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کمی سے 96 ہزار 365 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 18 ڈالر کم ہوکر 1829 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے کم ہوکر 96 ہزار 794 روپے ہوگئی تھی۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *