شہروز سبزواری کی خون میں لت پت ویڈیو وائرل


شہروز ان دنوں اپنی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو:فائل

شہروز ان دنوں اپنی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو:فائل

 کراچی: اداکار شہروز سبزواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خون میں لت پت نظر آرہی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی جوڑی کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا تھا جنہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا تاہم 2020 میں اس جوڑی نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی تھیں۔

دونوں کی علیحدگی کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی صدف کنول سے شادی کرنے پر شدید تنقید بھی کی تھی لیکن طویل عرصے بعد سائرہ اور شہروز ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

شہروز سبزواری ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ سائروز‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ انہیں کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہروز سبزواری کا اپنی اداکاری پر تنقید کرنے والے یاسر حسین کو جواب

فلم کے سیٹ پر سے شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں شہروز شدید زخموں کے ساتھ خون میں لت پت چائے اور سیگریٹ نوشی کرتے نظر آرہے ہیں۔

عمر عیسیٰ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس رومانوی فلم کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے جب کہ اب کچھ دن کی شوٹنگ باقی رہ گئی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *