عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی


 کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1807 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 110800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 94993 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1180روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1011روپے 65پیسے پر مستحکم رہی۔

The post عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *