وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا


لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کوتحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی جبکہ واقعے پرہونےوالی پیشرفت کاجائزہ لیاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، جس میں وزیر قانون پنجاب، چیف سیکریٹری،آئی جی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوردیگرحکام شریک ہیں۔

اجلاس میں لنک روڈ واقعے پرہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاجارہاہے اور تحقیقاتی کمیٹی وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوپیشرفت سےآگاہ کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کوتحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز مرکزی ملزم کو گرفتارکیا تھا جبکہ ایک ملزم کا ڈی این اے بھی میچ ہوچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں سی سی پی او لاہور بھی شریک ہیں ، سی سی پی اووزیراعلی ٰکومتاثرہ خاتون کے حوالے سے بیان پربھی وضاحت دیں گے۔

گذشتہ روز مشتبہ افراد کے ڈی این اےکےلیےفرانزک اتھارٹی کوکل ساڑھے5کروڑجاری کیےگئے، فنڈوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پرجاری کیے گئے تھے۔

یاد رہے گوجرپورہ زیادتی کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطے کرکے تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں اور زاویوں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جسے جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے اور درندگی کرنے والے قانون کے مطابق عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *