Aleem Dar near new record


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور عالمی اعزاز کے قریب پہنچ گئے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل سینئر امپائر ایک اور اعزاز سے بس ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔ علیم ڈار اتوار کو سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل سپروائز کرنے والے امپائربن جائیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کا دوسرا ون ڈے علیم ڈار کے کیریئر کا 210 واں ون ڈےہوگا اور وہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ون ڈے سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2019 کو پاکستانی امپائر علیم ڈار ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بنے تھے، علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ علیم ڈار تین مرتبہ آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی چیت چکے ہیں۔علیم ڈار کو سب سے زیادہ 46 ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *